نگران وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹریوں کے تبادلوں کی منظوری دیدی

چیف سیکریٹری سندھ راجا عباس کو تبدیل کرکے چوہدری اعجازکو نیا چیف سیکریٹری سندھ مقررکردیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ راجا عباس کو تبدیل کرکے چوہدری اعجازکو نیا چیف سیکریٹری سندھ مقررکردیا گیا۔ فوٹو: فائل

نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے وفاقی سیکریٹریوں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔


وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر تبادلے کردیئے گئے، وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے تیمور عظمت کو ہٹا کراحمد بخش لہڑی کوسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ مقررکردیا جبکہ تیمورعظمت کووفاقی سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی مقررکردیا گیا، شاہد امجد چوہدری کومشیرخزانہ مقررکیا گیا جبکہ چیف سیکریٹری سندھ راجا عباس کو تبدیل کرکے چوہدری اعجازکو نیا چیف سیکریٹری سندھ مقررکردیا گیا۔

چوہدری اعجازکی جگہ راجا عباس کو سیکریٹری سرمایہ کاری مقررکردیا گیا، نگران وزیراعظم نے ناصر کھوسہ کو سیکریٹری ٹیکسٹائل اور ڈاکٹر وقارمسعود کوسیکریٹری فنانس مقررکردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story