کراچی میں اسلحے کے بڑے ذخیرے موجود ہیںآئی جی
جرائم جڑسے ختم کرناناممکن ہے،تاوان کیلیے ایران اورافغانستان سے فون کال آتی ہیں۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحے کے بڑے ذخیرے موجود ہیں۔
اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحے کے بڑے ذخیرے موجود ہیں ماضی میں ایک بڑا ذخیرہ نائن زیرو سے برآمد ہوا تھا اس طرح کے مزید ذخیرے ہوسکتے ہیں اسلحے کی برآمدگی کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں وہ بدھ کے روز پولیس رولز میں ترمیم سے متعلق سندھ اسمبلی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ علمائے کرام سے مکمل طور پر سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی صوبے میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات نئے نہیں تاہم یہ اب اجاگر اب زیادہ ہورہے ہیں پولیس ایسے واقعات کے تدارک کے لیے کام کررہی ہے بچوں کا مسئلہ انتہائی حساس ہے سندھ حکومت نے خواتین کے تھانوں میں تبدیلیاں کی ہے ملزمان کو سزائیں دی جارہی ہیں کل شہر میں اغوا کی واردات ہوئی پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا۔
انھوں نے کہا کہ معاشرے سے جرائم جڑ سے ختم کرنا ممکن نہیں ہے مجھے علم نہیں کہ سندھ حکومت میرے اختیارات کم کررہی ہے اغوا برائے تاوان کے لیے ایران اور افغانستان فون کالز آتی ہیں تاہم ایسی تمام کالز درست نہیں ہوتی۔