عراق کے مختلف شہروں میں 11 بم دھماکے 27 افراد ہلاک 120 زخمی

دارالحکومت بغداد سمیت طزخرماتو،سمارا، ہلا،ناصریہ اور کرکوک میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیوں کو اڑایا گیا،عراقی حکام

عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک 14 امیدوارہلاک ہوچکے ہیں، فوٹو:رائٹرز

عراق کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے 11 بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک جب کہ 120 زخمی ہو گئے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں صبح کے وقت یکے بعد دیگرے 11 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے،ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کردھماکوں میں ہلاک اورزخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق بیشترکی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، عراقی حکام کے مطابق، طز خرماتو، سمارا، ہلا، ناصریہ اور کرکوک میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیوں کو اڑا یا گیا۔


واضح رہے کہ 5 دن بعد ملک میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہو رہے ہیں،عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک 14 امیدوارہلاک ہوچکے ہیں۔

Load Next Story