کراچی الیکشن ٹربیونل نے این اے250 پر پرویز مشرف کی اپیل مسترد کر دی
الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔ وکیل پرویز مشرف
الیکشن ٹریبیونل نے سابق صدر پرویز مشرف کے این اے 250 کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پرریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبیونل میں کراچی کے حلقہ این اے 250 پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف پرویز مشرف نے اپیل دائر کی تھی، 3 نومبر 2007 کے اقدامات کے خلاف ریٹرننگ افسر نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 3 نومبر 2007 کو مشرف نے آئین کو معطل کیا، ججز کو معزول اور بلاجواز ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا اور ان اقدامات کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا۔
اس موقع پر سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔