الیکشن کمیشن کی بیلٹ پیپروں کی چھپائی کیلئے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت

اگربجلی کی لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی توانتخابات تک بیلٹ پیپروں کی چھپائی کاعمل مکمل نہیں کیا جاسکے گا۔ الیکشن کمیشن

اگربجلی کی لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی توانتخابات تک بیلٹ پیپروں کی چھپائی کاعمل مکمل نہیں کیا جاسکے گا۔ الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے واپڈا کو بیلٹ پیپروں کی چھپائی کے لئے بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔


الیکشن کمیشن نے واپڈا حکام کو خط لکھا ہے کہ پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاترکو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے اورجن جگہوں پر لوڈشیڈنگ کا زیادہ خطرہ ہے وہاں جنریٹرزکا بندوبست کیا جائے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگربجلی کی لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی توانتخابات تک بیلٹ پیپروں کی چھپائی کاعمل مکمل نہیں کیا جاسکے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story