ڈیوس کپ ٹائی میں ریفری کےغلط فیصلوں کے خلاف پاکستان کی اپیل منظور

ٹینس اسٹاراعصام الحق نےآئی ٹی ایف ڈیوس کپ کمیٹی کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ہ ڈیوس کپ ٹائی میں ریفری نے پاکستان کی برتری کے باوجود نیوزلینڈ کو فاتح قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی میں سری لنکن ریفری کے مبینہ غلط فیصلوں کے خلاف پاکستان کی اپیل منظور کرلی۔




میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے لندن میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی ڈیوس کپ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران اہم ایونٹ میں ہونے والے غلط فیصلے کے خلاف درخواست دی اور انہیں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر کمیٹی نے پاکستان کی پیٹیشن کو منظور کرلیا جو مئی میں آئی ٹی ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔


واضح رہے کہ رواں ماہ ڈیوس کپ ٹائی میں ریفری نے پاکستان کی برتری کے باوجود نیوزلینڈ کو فاتح قرار دیا تھا، جس پر اعصام الحق نے فیصلے کے خلاف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن میں اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Load Next Story