افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا 7 افراد ہلاک 4زخمی
دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
افغانستان کے جنوبی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ زابل کے علاقے مالی زئی میں ایک ٹریکٹر اور ٹریلر سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا طالبان کی جانب سے کیا گیا ہو کیوں کہ سڑک کنارے بم نصب کرنا اور بارودی سرنگیں بچھانا طالبان کا ہی طریقہ واردات ہے۔
اس سے قبل 8 اپریل کو صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس میں سوار 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے تھے۔