جہانگیر بدر کا سینیٹ میں قائد ایوان کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان

سابق وزیراعظم نے سینیٹ میں قائدایوان مقرر کیا تھا،اب حکومت نہ ہونے کی وجہ سے اس عہدے پربرقرار نہیں رہ سکتا،جہانگیر بدر

پیپلز پارٹی ملک میں صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات كے انعقاد كے لئے نگراں حكومت سے بھرپور تعاون كرے گی، جہانگیر بدر فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر نے سینیٹ میں قائد ایوان کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔


سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران جہانگیر بدر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے انہیں سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کیا تھا تاہم اب حکومت نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، نگراں وزیراعظم جسے چاہیں اس ذمہ داری کے لئے نامزد کریں۔

جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات كے انعقاد كے لئے نگراں حكومت سے بھرپور تعاون كرے گی۔ نگراں حكومت كا دفاع كرنا نگراں وزرا كا كام ہے وہ نگراں وزرا كو ایوان میں خوش آمدید كہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارکان سینیٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ذمہ داری کو نبھانے میں ان کی مدد کی۔
Load Next Story