911 پر جعلی فون کالز ہالی وڈ فن کاروں کے لیے دردِ سر بن گئیں
جسٹن ٹمبرلیک اور سیلینا گومیز سے پہلے ہالی وڈ کے کئی سپراسٹارز ان جعلی فون کالز کا نشانہ بن کر ذہنی اذیت اٹھاچکے ہیں۔
امریکا میں اگر کسی کو ہنگامی مدد کی ضرورت پیش آئے تو وہ 911 پر کال کرتا ہے۔
فون کرنے والے سے مختصر وقت میں ضروری معلومات لی جاتی ہیں اور پھر منٹوں میں پولیس اور دیگر ضروری عملہ اس کے بتائے ہوئے پتے پر مدد کے لیے پہنچ جاتا ہے، تاہم یہ کارآمد سہولت ہالی وڈ کے فن کاروں کے لیے دردسر بن گئی ہے۔
گذشتہ جمعے کو سیاحوں اور مقامی لوگوں نے ہالی وڈ ہلز پر بنے معروف گلوکار جسٹن ٹمبرلیک کے گھر کے سامنے '' اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس'' (SWAT) ٹیم کی گاڑیوں کو بڑی عجلت میں رکتے دیکھا۔ جسٹن خود بھی اپنے گھر پر ہونے والی اس ' یلغار ' کو دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا۔ بعدازاں یہ عقدہ کُھلا کہ کسی نے 911 پر فون کیا تھا کہ اس کے گھر میں لگ گئی ہے۔ ایڈریس پوچھنے پر اس نے جسٹن کی رہائش گاہ کا پتا لکھوادیا تھا۔
اسی روز چند گھنٹے کے بعد پولیس کی گاڑیاں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ سیلینا گومیز کی اسٹیٹ میں داخل ہورہی تھیں۔ پولیس اہل کاروں کے مطابق یہاں کسی نے مذکورہ سروس پر کال کرکے کہا تھا کہ اس کے گھر کے اندر فائر کی آواز سنائی دی ہے۔ اس وقت سیلینا اپنی ماں کے ساتھ اپنے وسیع و عریض ولا میں موجود تھی۔
اس نے پولیس اہل کاروں سے کہا کہ اس نے یا گھر میں موجود کسی بھی فرد نے ایسا کوئی فون نہیں کیا۔ تاہم پولیس کا اصرار تھا کہ فون کرنے والے نے یہی ایڈریس لکھوایا تھا۔
جسٹن ٹمبرلیک اور سیلینا گومیز سے پہلے ہالی وڈ کے کئی سپراسٹارز ان جعلی فون کالز کا نشانہ بن کر ذہنی اذیت اٹھاچکے ہیں۔ ان میں ٹام کروز، کلنٹ ایسٹ وڈ، ریہنّا اور جسٹن بائبر جیسے فن کار بھی شامل ہیں۔ گذشتہ برس اکتوبر میں اداکار ایشٹن کُچر کے گھر میں موجود افراد کو پولیس نے گن پوائنٹ پر گھر سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا تھا۔ پولیس کو 911 پر اطلاع ملی تھی کہ اس گھر پر کئی افراد نے حملہ کردیا ہے۔ ظاہر ہے فون کال جعلی ثابت ہوئی۔
قواعد کے مطابق 911 کی سروس سے منسلک اہل کاروں کے لیے ہر فون کال کو اصل سمجھ کر اس کے مطابق فوری ردعمل ظاہر کرنا ضروری ہے۔ جعلی فون کالز کی بڑھتی ہوئی ' وارداتوں ' نے نہ صرف فن کاروں کے ناک میں دم کردیا ہے بلکہ پولیس اہل کار بھی زچ آگئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیکنالوجی بشمول گلوبل پوزیشننگ سسٹم کو بہتر بناکر جعلی فون کالز کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس کا کوئی حل نکلنے تک نہ جانے مزید کتنے ہالی وڈ اسٹارز جعلی فون کالز کا شکار ہوچکے ہوں گے۔