ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کیس کی سماعت 3 مئی سے کرے گا

دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کرے گا۔ 5 رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بدھ کو کیس کی سماعت کرے گا۔
Load Next Story