ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تیزی چند روز میں 88 ارب ریلیز

12 اپریل تک پی ایس ڈی پی کے تحت 162.9 ارب روپے دیے جاچکے، منصوبہ بندی کمیشن

12 اپریل تک پی ایس ڈی پی کے تحت 162.9 ارب روپے دیے جاچکے، منصوبہ بندی کمیشن فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 12 اپریل 2013 تک پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 1کھرب 62 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جبکہ اپریل کے پہلے ہفتے تک 1 کھرب54 ارب 10 کروڑ روپے ریلیز کیے گئے تھے۔

گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت انفرااسٹرکچر سیکٹر کے 2346.4 ارب روپے مالیت کے344 ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص 203.4 ارب روپے میں سے 82 ارب 60 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔




سوشل سیکٹر کے 546.8 ارب روپے مالیت کے 671 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 143.7 ارب روپے مختص اوراب تک 74.3 ارب روپے جاری کیے گئے، 68 متفرق ترقیاتی منصوبوں کیلیے رکھے گئے 40.6 ارب روپے میں سے 12 اپریل تک 1 ارب 90 کروڑ روپے جبکہ ایرا کے لیے مختص 10 ارب روپے میں سے اب تک 4 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کیلیے وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 1083 ترقیاتی منصوبوں کیلیے 260 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ 100 ارب روپے کی غیر ملکی امداد اس کے علاوہ ہے۔
Load Next Story