قومی انڈر16 ٹیم نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

فاتح کپتان صائم ایوب نے 56 رنز کی اننگز کھیلی

فاتح کپتان صائم ایوب نے 56 رنز کی اننگز کھیلی - فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قومی انڈر16 ٹیم نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے مات دے دی۔


میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 151 رنز بنائے۔ گرین شرٹس نے 16 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کر لیا۔ فاتح کپتان صائم ایوب نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، نواز نے 39 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے حالیہ ٹور میں یہ واحد ٹی ٹونٹی میچ تھا، اس سے قبل 5 میچز کی یوتھ ون ڈے سیریز کے پہلے دونوں میچ آسٹریلیا نے جیتے تھے، پاکستان نے تیسرے میں کامیابی حاصل کی، چوتھے میں ایک بار پھر میزبان ٹیم کامیاب رہی جب کہ پانچویں اور آخری میچ میں گرین شرٹس نے فتح کیساتھ خسارہ کم کیا، سیریز 3-2 سے آسٹریلیا کے نام رہی تھی۔
Load Next Story