علی ظفر کی امریکا میں میوزک کنسرٹس کے دوران پرفارمنس

یہاں بسنے والی پاکستانی، ہندوستانی اور دیگرممالک کی کمیونٹی کے لوگوں کی کثیرتعداد کنسرٹس میں شریک ہورہی ہیں، علی ظفر

یہاں بسنے والی پاکستانی، ہندوستانی اور دیگرممالک کی کمیونٹی کے لوگوں کی کثیرتعداد کنسرٹس میں شریک ہورہی ہیں، علی ظفر فوٹو : فائل

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفرنے بالی وڈ فلموں کی شوٹنگ کے شیڈول میں فرصت ملتے ہی امریکہ میں ہونیوالے میوزک کنسرٹس میں پرفارمنس شروع کردی ہے۔

اس مرتبہ ان کے ہمراہ بالی وڈ فلموں کی معروف پلے بیک سنگر سنیدی چوہان بھی ہیں جو امریکہ کی مختلف ریاستوں میں منعقدہ پروگراموں میں پرفارم کررہی ہیں۔ ایک طرف علی ظفر کے امریکہ میں بسنے والے پرستاراپنے پسندیدہ گیت سن رہے ہیں تودوسری جانب ان کی فلموں کے ڈائیلاگ سننے کی فرمائشوں کا بھی سلسلہ جاری ہے جب کہ کنسرٹ کے اختتام پر تصاویر بنوانے اور آٹوگراف بھی لیے جارہے ہیں۔


علی ظفرنے نیویارک سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے '' ایکسپریس'' کو بتایا کہ بالی وڈ میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''چشم بددور'' کی کامیابی کے بعد میں نے اپنی فلمی شوٹنگز کے شیڈول میںکچھ ایسا شیڈول ترتیب دیا کہ امریکہ میں منعقدہ میوزک کنسرٹس میں پرفارم کرنے کا موقع مل گیا۔

یہاں بسنے والی پاکستانی، ہندوستانی اور دیگرممالک کی کمیونٹی کے لوگوں کی کثیرتعداد کنسرٹس میں شریک ہورہی ہیں اورمیری پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس بار میرے ساتھ معروف گلوکارہ سنیدی چوہان بھی ہیں جوکسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ ویسے توہم دونوں الگ الگ پرفارم کرتے ہیں لیکن کچھ گیت ہم ساتھ ساتھ پیش کرتے ہیں جن کوبہت سراہا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں پہلے بھی پرفارم کرچکا ہوں لیکن اس بار میرے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اوران کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار بہت منفرد تھا۔ یہ لمحات کبھی نہیں بھلاسکوں گا۔
Load Next Story