جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق

مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے فوٹو:فائل

تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔


جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ نے لاشوں کو اٹھانے کے لئے گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔

مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واقعے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load Next Story