ایم کیوایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

مستقبل میں بھی کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، واسع جلیل

مستقبل میں بھی کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، واسع جلیل ، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔


ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے امریکا سے بیان جاری کیا ہے کہ ان کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور مستقبل میں بھی کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی یوسف شہوانی نے بھی جماعت چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ یوسف شہوانی نے پی ایس پی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سابقہ جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی چئیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اراکینِ صوبائی اور قومی اسمبلی زور زبردستی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کی تباہی اور منافقت دیکھ کر ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔
Load Next Story