اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

کراچی سے آئی نجی ایئرلائن کی پرواز ٹیکسی کرنے کے دوران کھڑے جہاز سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئی،ایئرپورٹ ذرائع

طیاروں کے ٹکرانے کی افواہ کے بعد ایئر پورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی فوٹو: فائل

بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ شارجہ جانے کے لیے ٹیک آف کی اجازت ملنے کے انتظار میں کھڑا تھا کہ کراچی سے آنے والی ایک اور پرواز آگئی۔ اندرون ملک سے آنے والی پرواز ٹیکسی کرنے کے دوران شارجہ جانے والے طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئی۔

دونوں طیاروں کے ٹکرانے کی افواہ کے بعد ایئر پورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی، طیارے کے دوبارہ معائنے کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔
Load Next Story