خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے شدت 56 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع کوہ ہندوکش کے علاقے میں 200 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا،زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع کوہ ہندوکش کے علاقے میں 200 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا،زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال، بٹ خیلہ، بونیر، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ، دیر، صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع کوہ ہندوکش کے علاقے میں 200 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔
Load Next Story