عمران خان سینیٹ میں اصول والا بننے کے بجائے وصول والا بن گئے شہباز شریف
عمران خان نے ایک ارب درخت لگانے کے بجائے جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، صدر مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اصول پسندی سینیٹ الیکشن میں بے نقاب ہوگئی وہ سینیٹ میں اصول والا بننے کے بجائے وصول والا بن گئے۔
مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پشاور کے نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو لے کر کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کوئی اسکول کالج اور اسپتال نہیں بنایا، باغوں کے شہر کو تباہ کردیا، ایک ارب درخت لگانے کے بجائے جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، عمران کا ایک ہی کام ہے صرف دھرنا اور کام نہ کرنا۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کی اصول پسندی سینیٹ الیکشن میں بے نقاب ہوگئی، وہ سینیٹ الیکشن میں اصول والا بننے کے بجائے وصول والا بن گئے، خیبر بینک میں کرپشن ہوئی اور مالم جبہ میں اپنے دوستوں کو زمینیں بانٹیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا 2014ء میں چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا جس کا فائدہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو ہوا، جب عمران خان کو کام کرنا چاہیے تھا وہ نتھیا گلی میں سوتے رہے، اگر ہمیں عوام نے منتخب کیا تو خیبر پختونخوا میں پنجاب جیسے منصوبے لائیں گے۔