یوتھ اولمپکس کوالیفائر پاکستان نے کمزور ہانگ کانگ پر ہاتھ صاف کرلیا
10-1 سے فتحیاب ہوکر پانچویں پوزیشن پانے کی امید برقرار رکھی، آج جاپان کا چیلنج درپیش ہو گا
یوتھ اولمپکس ایشین کوالیفائرز میں پاکستان نے کمزور ہانگ کانگ پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن کی امید برقرار رکھی، ایونٹ کے کوالیفکیشن میچ میں گرین شرٹس نے10-1سے کامیابی حاصل کی۔
یوتھ اولمپکس ایشین کوالیفائرزکے مقابلے تھائی لینڈکے دارالحکومت بنکاک میں جاری ہیں، گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل سمیت کوالیفیکشن میچزکا فیصلہ ہوا، پاکستان ہاکی ٹیم نے میگا ایونٹ سے آئوٹ ہونے کا سارا غصہ کمزور حریف ہانگ کانگ پر نکالتے ہوئے ایک کے مقابلے میں10 گول سے کامیابی سمیٹ لی۔
پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وقفے وقفے سے گولز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، گرین شرٹس کی طرف سے کپتان محمد وقاص اور مرتضی یعقوب نے کھل کر صلاحیتوں کے اظہار کیا اور3، 3 بار گیند کو جال کے اندر پہنچاکرٹیم کی فتح آسان بنا دی۔محسن خان نے 2 جبکہ حماد انجم اور ذوالقرنین نے ایک، ایک گول کیا۔
اس سے قبل بھارت اور ملائیشیا نے حریف سائیڈز کو زیر کرکے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلادیش کو 2کے مقابلے میں9 گول سے مات دی، دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا نے کوریا کیخلاف کامیابی حاصل کی،مقررہ وقت پر مقابلہ 4،4 گول سے برابر رہا۔
بعد ازاں دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آئوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ملائشیا نے 4کے مقابلے میں5 گولز داغ کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کرلیا، جاپان نے چائنیز تائپے کو 4کے مقابلے میں 10 گول سے ہرا کر ٹاپ سکس ٹیموں میں جگہ بنائی جبکہ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں9 گول سے شکست دیکر 11ویں پوزیشن حاصل کی۔