زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے پاکستان کا چین سے 1 ارب ڈالر کا قرضہ

چائنہ ڈیولپمنٹ بینک ڈیڑھ ارب ڈالردے گا،چینی مالیاتی ادارے 2ارب 20کروڑڈالرفراہم کرچکے

چائنہ ڈیولپمنٹ بینک ڈیڑھ ارب ڈالردے گا،چینی مالیاتی ادارے 2ارب 20کروڑڈالرفراہم کرچکے۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے اپنے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکودوبارہ11ارب ڈالرسے بڑھانے کیلیے چین سے مزید ایک ارب ڈالرقرض حاصل کرلیا۔

وزیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس نے کہاکہ پاکستان نے چین سے ایک ارب ڈالر مالی معاونت حاصل کی ہے لیکن انھوں نے امدادفراہم کرنیوالے چینی ادارے کانام نہیں بتایا تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چائنہ ڈیولپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب کی امداد میں سے ایک ارب ڈالرفراہم کیے ہیں۔


نظرثانی شدہ تخمینے میں پاکستان نے صرف چین کے قومی اداروں کو 2ارب ڈالرکوبجٹ میں شامل کیاجن میں ڈیڑھ ارب ڈالر چائنہ ڈیولپمنٹ بینک اور50کروڑ ڈالرانڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک آف چائنہ سے شامل ہیں۔نئے قرض کے اجراکے بعدچین کے مالیاتی ادارے اب تک پاکستان کومشکلات سے نکلنے کیلیے 2ارب 20کروڑڈالرفراہم کرچکے ہیں۔

پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل کاکہناتھاکہ پاکستان پوری کوشش کررہاہے کہ وہ دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جائے۔

 
Load Next Story