بلاول کی کراچی میں دعوت اسلامی کو 150 ایکڑ رفاہی زمین الاٹ کرنے کی ہدایت

مذکورہ رفاحی زمین پر دعوت اسلامی ٹرسٹ کی جانب سے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

مذکورہ رفاحی زمین پر دعوت اسلامی ٹرسٹ کی جانب سے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی ٹرسٹ کو 150 ایکڑ رفاحی زمین الاٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر دعوت اسلامی ٹرسٹ کو کراچی میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے 150 ایکڑ رفاحی زمین الاٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک لیٹر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو جاری کردیا گیا ہے۔


مذکورہ رفاحی زمین پر دعوت اسلامی ٹرسٹ کی جانب سے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی قائم کی جائے گی، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو کو لکھے گئے لیٹر میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مذکورہ منصوبے کے لیے زمین فراہم کرنے کے اعلان کا ذکر کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story