انتخابی ماحول سبوتاژ کرنیکی گھناؤنی سازشیں جاری ہیں رابطہ کمیٹی
فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ افراد کا قتل انسانیت اوراتحاد بین المسلمین دشمنی ہے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے تھانہ پاکستان بازار کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس واردات کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا خراب کرکے شہر کا امن اور انتخابی ماحول کوسبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ افراد کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد انسانیت اوراتحاد بین المسلمین کے کھلے دشمن ہیں ۔
رابطہ کمیٹی نے سید مرتضیٰ حسن رضوی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ، نگراں وزیراعظم، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر سندھ اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر پاکستان بازار تھانہ کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی شہید کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، فرقہ واریت میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مرتضیٰ رضوی کے درندہ صفت قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔