کراچی میں فائرنگ کے واقعاتکانسٹیبل سمیت 5 افراد ہلاک
اورنگی میں پاکستان بازار تھانے کے ہیڈمحرر کو گھات لگاکر فائرنگ سے قتل کردیا گیا
لاہور:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس کانسٹیبل سمیت5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹر ساڑھے 11 میں جوہر چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ سید مرتضیٰ حسن رضوی ولد سید ارتضیٰ حسن رضوی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول پاکستان بازار تھانے کا ہیڈ محرر تھا اور علاقے میں معمول کے گشت پر تھا کہ شاہین اسکول کے قریب گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ۔
جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقتول تھانے کے کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا گلبرگ میں بھی اپنا گھر تھا۔ میت انچولی امام بارگاہ پہنچائی گئی۔ میت پہنچنے پر نامعلوم افراد نے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں و کاروباری مراکز بند کرادیے جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔دریں اثنانمازِجنازہ میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب،نیک محمد،سلیم تاجک،شکیل عمراور واسع جلیل کے علاوہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین، سابق حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ مقتول کے عزیز و اقارب اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایئرپورٹ کے علاقے میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے گرائونڈ کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد اسے سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا ایک خول بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا، شلوار قمیص پہنے مقتول کی عمر تقریباً 26 برس معلوم ہوتی ہے۔ جوہرآباد کے علاقے میں زیر تعمیر عائشہ منزل فلائی اوور کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جوکہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی عمر تقریباً 25 برس معلوم ہوتی ہے پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشے کا عادی لگتا ہے۔
سرجانی ٹائون میں عبداللہ موڑ کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار 45 سالہ غلام مصطفی ، نارتھ ناظم آباد اے بلاک میں ڈاکوئوںکی فائرنگ سے 45 سالہ رئیس علی صدیقی ولد محمود انور صدیقی زخمی ہوگئے۔ زخمی رئیس صدیقی کرائم برانچ کا سب انسپکٹر بتایا جاتا ہے۔پی آئی بی کالونی کے علاقے غوثیہ کالونی نور الحق ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ اکرم جاں بحق ہوگیا ، مقتول کو سر پر گولی لگی تھی جبکہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن بتایا جاتا ہے ۔
مقتول اپنی ملک شاپ کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی ، پاک کالونی کے علاقے چمن سینما کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے رات گئے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، پاک کالونی اور رضویہ پولیس رات گئے تک حدود کے تنازعے پر لڑتے رہے جبکہ مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ۔