ماڑی پورروڈ پرسوئی گیس پائپ لائن اڑا دی گئیدھماکے سے بھگدڑ
16 انچ قطرکی گیس لائن کاایک فٹ حصہ تباہ،مرمت کا کام شروع کردیاگیا،ایس ایس جی سی
MANDI BAHAUDDIN:
کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے گزرنے والی 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا اور دھماکا خیز مواد نصب کرکے پائپ لائن کو اڑا دیا۔جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
تاہم متبادل ذرائع سے علاقے کوگیس کی فراہمی بحال کردی گئی،ترجمان کمپنی کے مطابق واقعے کے فوری بعد ایس ایس جی سی کی ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام فوری شروع کردیاگیا۔ دو ماہ کے عرصے میں کراچی کے تین علاقوں میں گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن میں نیپا چورنگی، قیوم آباد میں گیس میٹرنگ سسٹم اور اب ماڑی پورکے علاقے میں 16انچ قطرکی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تنصیبات کے حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں اس سے قبل بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔
تاہم اب دہشت گردی کی کارروائیوں کا رخ کراچی کے اندرونی اور رہائشی علاقوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک480کلو میٹر پر محیط ہے جس کی مکمل سیکیورٹی ناممکن ہے تاہم کمپنی کسی بھی ممکنہ حادثے، تخریب کاری یا خرابی کی صورت میں کراچی میں موجود کنٹرول سسٹم سے وائر لیس سسٹم کے ذریعے متاثرہ جگہ کے قریبی والو سے سپلائی بندکردیتی ہے جس سے کسی بڑے حادثے سے بچا جاتا ہے۔ اسٹاف رپورٹرکے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی تاہم دھماکے سے گیس میٹرنگ سسٹم تباہی سے بچ گیا، دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔
ابتدائی طور پر پولیس گیس لائن پھٹنے کا دھماکا قرار دینے کی کوشش کرتی رہی جبکہ سوئی گیس حکام نے واقعے کو تخریب کاری قراردیا۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کرمعائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ دہشت گردوں نے سوئی گیس کی پائپ لائن پر دیسی ساختہ مگنیٹ بم ٹائم ڈیوائس نصب کی تھی جس میں200 گرام ہائی ایکسپلوزیو دھماکا خیز مواد استعمالہوا بم میں بال بیرنگ استعمال نہیں کیے گئے ، دھماکے سے 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کا ایک فٹ سے زائد کا حصہ تباہ ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے سوئی گیس لائن میں معجزانہ طور پرآگ نہیں بھڑکی ورنہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی اس قبل مگنیٹ بم ڈیوائس نارتھ ناظم آباد میں کے ای ایس سی کے افسر کی کار میں بھی استعمال کی گئی تھی جس میں دھماکے سے کارسوار افسر جاں بحق ہوگیا تھا۔