ایک بھی بے گناہ کا خون بہائے بغیر کراچی میں امن قائم کیا مراد علی شاہ
عمران خان کرکٹ کھیلو، سیاست اور عوام کی خدمت تمہارا نہیں بھٹو خاندان کا کام ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نام نہاد بجٹ پیش کیا، کراچی کے لیے 25 ارب کا بجٹ نہیں دیا گیا بلکہ 5 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شریف برادران ہمیشہ کراچی کا خون چوستے رہے، جو شہر پورا ملک چلاتا ہے اس کے لیے وفاقی بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کیے گئے، مجھے بتادیں یہ رقم کس بجٹ کی کتاب میں ہے؟ وفاقی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا یہ رقم تو دو ماہ میں ختم ہوجاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن سے پہلے کراچی میں نئے وارث پیدا ہوجاتے ہیں، 2013ء کا الیکشن ہارنے کے بعد عمران خان کراچی سے غائب ہوگئے اور اب الیکشن قریب آتے ہی وہ یہاں کے دورے کرنے لگے ہیں، عمران خان کو کہا ہے کہ سیاست ان کا کام نہیں وہ کرکٹ کھیلیں، عوام کی خدمت کرنا صرف بھٹو خاندان کا کام ہے۔
مسلم لیگ(ن) کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے دورہ کراچی پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شریف برادران نے کراچی کا خون چوسا ہے، نوازشریف چار سال وزیراعظم رہے کیا ایک رات بھی کراچی میں گزاری؟ نوازشریف کا چھوٹا بھائی کراچی کو کبھی نیویارک بنانے کا کہتا ہے تو کبھی کچھ لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کراچی والوں کے ساتھ نہیں دھڑکتا بلکہ عوام کے دلوں میں پیپلز پارٹی رہتی ہے۔
کراچی میں امن و امان سے متعلق مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ ایک بھی بے گناہ شخص کا خون بہائے بغیر کراچی میں امن قائم کیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی اور سندھ کی خدمت کی اور آگے بھی کرتی رہے گی۔