ٹوئنکل کھنہ کو اکشے کمار کی وردی نیلام کرنے پر تنقید کا سامنا
مسلح افواج کی وردی کو نیلام کرنا ان کی توہین ہے، شہریوں کا ردعمل
بالی ووڈ کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو اپنے شوہر اکشے کمار کی فلم 'رستم' میں پہنی گئی وردی نیلام کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فلم 'رستم' میں پہننے والی بھارتی بحریہ کی اصلی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا تاکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو جانوروں کے تحفظ اور فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے تاہم اکشے کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اُن کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ نے بھی اپنے انسٹا گرام پر اکشے کی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BiBmBQSg1Ju/"]
ایک شخص نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مسلح افواج کا لباس زیب تن کرنا افواج کی ترجمانی کرنا ہوتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی نیلامی کا اعلان کردیا جائے۔
شہری پریت پل سنگھ نے ٹوئنکل کھنہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی وردی درحقیقت ایک کپڑے کا ٹکڑا ہے کیوں کہ کسی بھی مسلح افراج کی وردی کو نیلامی سے نہیں بلکہ خون پسینے سے خریدا جا سکتا ہے جب کہ یہ کہنا کہ آپ کے شوہر نے فلم میں نیوی کا لباس زیب تن کیا تھا اس لیے نیلام کیا جارہا ہے تو یہ مسلح افراج کی توہین ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اکشے کمار کی وردی کی نیلامی؛ بولی سوا 5 کروڑ روپے تک جاپہنچی
ایک اور شخص اسمتھ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل ایوارڈ، فلم فیئر ایوارڈ یا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کی نیلامی کریں (اگر کوئی ایوارڈ ملا ہے) تو آپ لوگ نام نہاد مقاصد کے لیے کتنے میں نیلامی کریں گے؟