وزیراعلیٰ پنجاب کا ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیئرز کو موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان
ہماری کئی کرکٹرز پہلے ہی موٹر سائیکل چلاتی ہیں، اب ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا، بسمہ معروف
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
دورۂ سری لنکا میں شاندا کارکردگی پرپاکستان کی ویمنز ٹیم کو دیے گئے استقبالیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونٹ کے ڈی جی سلمان صوفی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جلد ہی قومی ویمن ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کریں گے جبکہ قومی ویمنز کرکٹر ز کو باقاعدہ تقریب میں موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔
سلمان صوفی نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تجویز کے مطابق پاکستان کی ویمن کرکٹرز اگلے بر س ہونے والے پی ایس پی ایس ایل فور میں میچز کے دوران اسٹیڈیم میں موٹر سائیکلیں چلانے کا بھی مظاہرہ کریں گی، انھوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت پنجاب میں جلد 500 خواتین کو موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔
اس موقع پر خطاب میں قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہاکہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہیں، ہماری کئی کرکٹرز پہلے ہی موٹر سائیکل چلاتی ہیں، اب ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
تقریب میں سابق قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر جلا ل الدین ، پی سی بی کے ویمن ونگ کی جی ایم عائشہ اشعر اور دیگر بھی موجود تھے۔