تجارتی تعلقات میں پیشرفت افغان وزیر 8 مئی کو آئیں گی
افغان حکومت نے تصدیق کردی،ایجنڈے پرکام شروع،چندروزمیں حتمی شکل دے دی جائیگی
پاک افغان تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت، افغان نائب وزیر تجارت کمیلا صدیقی 8 مئی سے پاکستان کادورہ کریں گی جس کی افغان حکومت نے تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے اور افغان حکومت نے پاکستانی حکام کو افغان نائب وزیر تجارت کمیلا صدیقی کے دورہ پاکستان کے بارے میں تصدیق کردی گئی ہے اور آگاہ کیا گیا ہے کہ افغان نائب وزیر تجارت 8 مئی کو پاکستان کے دورے پر آئیں گی۔
ذرائع نے بتایاکہ افغان نائب وزیر تجارت کے دورے کی تاریخ کا تعین ہونے کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اگلے چند روز میں پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ افغان نائب وزیر تجارت کا دورہ کتنے دنوں کا ہوگا۔
ذرائع نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ مذاکرات کے دوران دوطرفہ تجارتی تعلقات اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے مختلف امور کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف وجوہات کی بناء پر تجارتی سرگرمیاں محدود ہوچکی ہیں اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم میں کمی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران جولائی تادسمبر کے دوران پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم کم ہو کر 1 ارب 46کروڑ ڈالر سے زائد رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2ارب 87کروڑ ڈالر سے زائد رہا 2015-16 کے دوران پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3 ارب 45کروڑ ڈالر سے زائد ،2014-15 کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3ارب 5کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔
ذرائع کے مطابق 2013-14کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2ارب 18 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔