الیکشن2018 متنازع مقناطیسی سیاہی کے متبادل پر غور

نادراکی شناختی کارڈنمبرکوجعلی ووٹوں کوروکنے کے لیے بروئے کارلانے کی تجویز

نادراکی شناختی کارڈنمبرکوجعلی ووٹوں کوروکنے کے لیے بروئے کارلانے کی تجویز۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے2018کے عام انتخابات میں جعلی ووٹوں کی روک تھام کے لیے متنازع مقناطیسی سیاہی کے متبادل آپشن پرغورشروع کردیا۔

الیکشن کمیشن میں زیرغورآپشن میں شہریوں کے شناختی کارڈ نمبرکوہی جعلی ووٹوں کی روک تھام کے لیے بروئے کارلاناشامل ہے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کونادراکی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ وہ حتمی انتخابی فہرستوں میں ووٹرکے شناختی کارڈکے مکمل13ہندسے شائع نہ کیے جائیں۔

انتخابی فہرستوں سے شناختی کارڈ نمبرکے آخری 3 ہندسے غائب ہونے سے پولنگ کا عملہ یاکسی اورکے لیے ووٹرکی جانب سے اصل شناختی کارڈفراہم کیے جانے تک بیلٹ پیپرسے متعلق شناختی کارڈ نمبرکاکالم پرکرناممکن نہیں ہوگا۔


الیکشن کمیشن کے حکام کاکہناہے کہ مجوزہ آپشن سے پولنگ کے دن جعلی ووٹوں کے امکانات کم ہوجائیں گے یہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک پائیدارمتبادل حل ہے جبکہ اس سے کسی بھی حلقے میں انتخابات کے بعدتنازعے کی صورت میں نادراووٹوں کی باآسانی تصدیق بھی کرسکے گا۔

الیکشن کمیشن کے ایک سینئرعہدیدارنے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پربتایاکہ اس تجویزپر ابھی ابتدائی غورہورہاہے اوراسے حتمی فیصلے کے لیے اعلیٰ حکام کونہیں بھیجاگیا۔

 
Load Next Story