ووٹ اندراج کوائف درستی کی ڈیڈلائن آج ختم ہو جائے گی

شہری ضلعی الیکشن کمیشن دفاترمیں آکرسہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، ترجمان

شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پرووٹ کا اندراج یا منتقلی کی جا سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات2018 کیلیے ڈسپلے سینٹرز میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اورکوائف کی درستی کیلیے دی گئی ڈیڈلائن آج (پیرکو) ختم ہورہی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں اضلاع میں جاری کام کی مانیٹرنگ کریںگی۔ ایسے تمام افراد جنھوں نے ابھی تک انتخابات2018 کیلیے انتخابی فہرست میں ووٹ کے اندراج اور کوائف درست نہیں کرائے وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر اندراج یا درستی یقینی بنائیں۔


اس سلسلے میں ووٹ کے اندراج یا منتقلی کیلیے فارم15اور اخراج یا اعتراض کیلیے فارم16 اور کوائف کی درستی کیلیے فارم17جمع کرائے جاسکتے ہیں، ان فارمزکے ساتھ ووٹر اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں اور فارم جمع کراتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔ ووٹ کا اندراج یا منتقلی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پرکی جاسکتی ہے۔

 
Load Next Story