نادرا کی نااہلی اورالیکشن کمیشن کی غلطی مرد کو خاتون بنادیا
شناختی کارڈ اور ووٹر لسٹ میں درستگی کے لئے ڈھائی سال سے نادرا اور الیکشن کمیشن کے دفاتر کے چکر لگا رہا ہوں،محمد آصف
نادرا آفس نے 51 سالہ شخص کو عورت بنادیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی خواتین ووٹرز لسٹ میں اس کا اندراج کر دیا۔
قلعہ بلونت سنگھ کے 51 سالہ محمد آصف نے نومبر 2010 میں نادرا آفس سے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا ، جس میں نادرا کےعملے نے آصف کی جنس عورت درج کر دی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی اس کا نام خواتین ووٹرز لسٹ میں درج کر دیا۔
محمد آصف کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ اور ووٹر لسٹ میں درستگی کے لئے ڈھائی سال سے نادرا اور الیکشن کمیشن کے دفاتر کے چکر لگا رہا ہوں اور پریشان ہوں کہ ووٹ ڈالنے کے لئے خواتین کے پولنگ اسٹیشن جاؤں یا مردوں کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنا ہوگا۔