الیکشن کمیشن نے اپنے دفاتر میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی

کوئی اہلکارمیڈیا کے کسی نمائندے کو معلومات دینے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن

میڈیاکی دفتری معلومات تک رسائی بھی محدود کردی جائے، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں اپنے دفاتر میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔



الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق میڈیا کے نمائندوں کو ملک بھر میں کہیں بھی الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ، اس کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی الیکشن کمیشن کی معلومات تک رسائی بھی محدود کردی جائے۔


سرکولر میں الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی اہلکار میڈیا کے کسی نمائندے کو کوئی بھی معلومات دیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story