برمی مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے

میانمار (برما) میں اب تک 40 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید،8ہزار خواتین کی آبروریزی کی گئی،علامہ قاضی احمد نورانی۔

2لاکھ سے زائد مسلمان بنگلہ دیش اور تھالی لینڈ کی سرحد پر بے یارومددگار پڑے ہیں، فوٹو رائٹرز

NEW DEHLI:
جمعیت علمائے پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی ہدایت پر میانمار (برما) میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم مذمت برما منایا گیا، اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گئیں، مساجد میں علما کرام نے مذمتی قراردادیں منظور کرائیں۔


جامع مسجد رحمانیہ لیاقت آباد میں خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی احمد نورانی نے کہاکہ میانمار (برما) میں اب تک 40ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید،8ہزار خواتین کی آبروریزی کی گئی، 2لاکھ سے زائد مسلمان بنگلہ دیش اور تھالی لینڈ کی سرحد پر بے یارومددگار پڑے ہیں، 50سے زائد مساجد شہید کردی گئیں لیکن افسوس اس انسانیت سوز مظالم پر مغربی ممالک اور یو این او کا انسانی حقوق کمیشن کیوں خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ مسلم سرابرہان خواب غفلت سے بیدار ہوں اور اسلام دشمن قوتوں کے مکروہ عزائم کیخلاف جرأت مندانہ کردار ادا کریں۔

انھوں نے کہا کہ مسلمان تحفظ اسلام کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان کے حکمراں جرأت مندانہ کردار ادا کرتے ہوئے برمی سفیر کو پاکستان بدرکریں، اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے تحفظ اور شعائر اسلام کی بقا کیلیے آواز اٹھائی جائے، احتجاجی مظاہروں سے علامہ بشیرالقادری، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ جہانگیر خان صدیقی ودیگر نے خطاب کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story