وزیر اعظم اور آرمی چیف کا میرانشاہ کا دورہ

فاٹا میں فوج نے اپنا کام کر دیا، اب سیاسی انتظامیہ کی باری ہے، وزیر اعظم

خیال رہے کہ آپریشنز کے بعد کسی بھی وزیراعظم کا میران شاہ کا پہلا دورہ ہے (فوٹو: آئی ایس پی آر)

ISLAMABAD:
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان تجارتی ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ان کے ہمراہ آرمی چیف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے وہاں لوگوں کے معاشی معاملات کی بہتری اور انہیں روزگار دلانے کے لیے تعمیر کیے گئے میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام علی خان تجارتی ٹرمینل کا افتتاح بھی کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ نیا بازار پاک فوج کے انجینئروں نے تعمیر کیا ہے۔
Load Next Story