میران شاہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا 4 سیکیورٹی اہلکار شہید متعدد زخمی

حملے میں نشانہ بنائے گئے سیکیورٹی اہلکار سڑک پر تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی سیکیورٹی پرمامورتھے

حملے میں نشانہ بنائے گئے سیکیورٹی اہلکار سڑک پر تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی سیکیورٹی پرمامورتھے،فوٹو:رائٹرز/فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس میران شاہ سے 5 کلو میٹر دور زیر تعمیر ایک سڑک کے کنارے نصب کی گئی تھی جو سیکیورٹی اہلکاروں کے ٹرک کے قریب پھٹ گئی جس کے نیتجے میں 4 اہلکار شہید اور کئی زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقامی انٹیلی جنس ادارے کے ایک اہلکار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حملے میں نشانہ بنائے گئے سیکیورٹی اہلکار سڑک پر تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر مامور تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story