ماہ اپریل میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 38 افراد ہلاک
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور نوجوان سمیت 7افراد ہلاک اور58افراد زخمی۔
شہر قائد میں ماہ اپریل کے دوران فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 38 افراد ہلاک اور 83 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
رواں سال کے چوتھے ماہ اپریل میں بھی پولیس ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں ناکام رہی مسلح ڈاکو ؤں نے لوٹ مار کے دوران 8 شہریوں کی جان لے لی جبکہ 55سے زائد افراد کو شدید زخمی کردیا۔
روزنامہ ایکسپریس، پولیس اور متعلقہ اداروں سے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق7اپریل کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران شہری محمد یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا،9اپریل کو ایف بی صنعتی ایریا میں نجی کمپنی کی کیش لوٹنے کے دوران دن دہاڑے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ خالد کو قتل کیا جبکہ اسی روز زمان ٹاؤن میں گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے گھر والوں کی مزاحمت پر 4سالہ بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
13اپریل کو نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 22سالہ نوجوان عاشر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے،20اپریل کو گذری میں ڈاکوؤں نے لوٹ مارکے دوران 20سالہ نوجوان حمزہ کواندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،23اپریل کو نیوکراچی صنعتی ایریا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری عبدالحمید ہلاک ہوا۔
29اپریل کو سرسید کے علاقے میں ڈاکوؤں نے دکان میں گھس کر لوٹ مارکے دوران مزاحمت کرنے پر دکاندار 23سالہ سہیل جمالی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پولیس اہلکار ، رینجرز اہلکار سمیت 55 افراد زخمی ہوئے۔
12اپریل کو قائدآباد میں گھر سے پولیس اہلکار مجاہد خان کی سر پر گولی لگی لاش ملی تھی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے جس کی تفتیش کا عمل تاحال جاری ہے۔
بعدازاں شہر میں ذاتی دشمنی و دیگر مختلف واقعات میں فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 13 افراد کو قتل کیا گیا اور25سے زائد افراد زخمی ہوئے ،شہر میں گھریلوں ناچاقی پرشوہروں نے جھگڑے کے دوران فائرنگ اور تشدد کرکے 3بیویوں کو قتل کیا۔
پرتشدد واقعات میں ایک خاتون ، دو لڑکیاں ، ایک خواجہ سرا سمیت 14افراد کو قتل کیا گیا جبکہ16اپریل کو منگھوپیر سے کمسن رابعہ کی لاش ملی تھی جس کو ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بناء پر اورنگی ٹاؤن سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا تھا، 10اور 11اپریل کی درمیانی شب اچانک سٹی کورٹ کے مال خانے میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی تھی۔
ٹریفک حادثات اور واقعات میں 127افراد ہلاک
ماہ اپریل کے دوران شہر میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں سب انسپکٹر سمیت 127افراد ہلاک ہوگئے، سینٹرل جیل کے 2قیدی پراسرار طورپر ہلاک ہوئے ،تفصیلات کے مطابق ماہ اپریل میں ٹریفک حادثات میں سب انسپکٹر ، نوجوان، کمسن بچے ، خواتین اورمعمر شخص سمیت 73افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، کرنٹ لگنے سے 16افراد ہلاک ہوئے۔
ٹرین سے کٹ کر 7افراد ہلاک ہوئے ، سمندر ، پانی کے ٹینک اورگڑھے میں ڈوبنے سے 12افراد جاں بحق ہوئے اور جھلس کر خاتون اور 2بچے ہلاک ہوگئے دیگر حادثات و واقعات میں 16افراد کی جان کی بازی ہار گئے ۔
18 اپریل کو سینٹرل جیل میں 2قیدی زاہد صغیر اور نصیر احمد عرف عابد پراسرار طور پر ہلاک ہوئے اس حوالے سے جیل عملے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے قیدی بیمار اور نشے کے عادی تھے ، شہر میں فائرنگ ، پھندا اور زہریلی چیز کھا کر خواتین اور نوجوان سمیت 18افراد نے خودکشی کی ، شہر کے مختلف مقامات سے 14افراد کی لاشیں جبکہ شہر کے مختلف مقامات سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملی تھیں ۔
پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو اور2اغواکار ہلاک ہوئے
شہر میں تاجر کی فائرنگ اور پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک اور پولیس مقابلے میں 2اغواکاروں کو ہلاک کیا گیا ماہ اپریل میں پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید اورایس ایچ اور شدید زخمی ہوا، پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 1230ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا،3اپریل کو رسالہ میں تاجر نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو اصغر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
7اپریل کو مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ،8اپریل کو ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا،19اپریل کو سائٹ اے پولیس نے مققابلے میں ڈاکو محمد فیضان کو ہلاک کیا ،23اپریل کو کھارادر پولیس نے مقابلے میں ڈاکو محمد اسماعیل کو ہلاک کیا۔
24اپریل کو ساحل پولیس نے مقابلے کے دوران2اغواکاروں شاہد اور ندیم کو ہلاک کیا ،21اپریل کو کلفٹن میں پولیس اور ڈاکوئوں کی درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ہدایت اﷲ شہید ہوگیا جبکہ ایس ایچ او چوہدری شاہدشدید زخمی ہوا لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔