شہر میں جمعرات سے گرمی کی نئی لہر کا امکان درجہ حرارت 40 ڈگری سے بڑھ سکتا ہے

گرمی کی لہرکا کوئی امکان نہیں، گرمی کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا، اتوارسے موسم معمول پر آناشروع ہوجائے گا، عبدالرشید

گرمی کی لہرکا کوئی امکان نہیں، گرمی کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا، اتوارسے موسم معمول پر آناشروع ہوجائے گا، عبدالرشید۔ فوٹو: فائل

شہرمیں جمعرات 3مئی سے گرمی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے جب کہ 3روز معمول سے زاید گرمی کے دوران درجہ حرارت 40ڈگری سے بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق رواں ہفتے جمعرات اورجمعہ کو شہر کا درجہ حرارت معمول سے بڑھ سکتا ہے جس کی وجہ ہواؤں کے سمت کی تبدیلی ہے ،شمال مغربی سمت کی ہوائیں سمندر ی ہواؤں پر غالب آجائیں گی جس کے باعث درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے ایک آدھ ڈگری بڑھ سکتا ہے۔


عبدالرشید کے مطابق اگلے 72گھنٹوں کے دوران ہونے والی گرمی کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گاتاہم اتوار کو شہر کا درجہ حرارت پھر سے معمول پر آناشروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پیر کو بھی شہر میں حدت رہی اور گرمی کا پارہ 37.5ڈگری کو چھو گیا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81فیصد جبکہ بعدازا ں 56فیصد ریکارڈ ہوا ، 45کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں توازن رہا۔
Load Next Story