پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں رمضان کا آغاز ایک ساتھ متوقع
17مئی سے شروع ہونیکا امکان،پہلاروزہ جمعرات کوہوگا، 15مئی کورویت ہلال متوقع نہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان کا چاند 16مئی کونظرآنے کا قوی امکان ہے۔
جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیس اینڈپلانیٹری سائنسزسے منسلک معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹرشاہد قریشی نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان میں 16 مئی کے روز29شعبان ہوگی اورملک میں پہلی رمضان المبارک ممکنہ طورپر17مئی کوہوگی چاند کی رویت کے سبب سعودی عرب ،ایران اورعراق سمیت پورے عالم اسلام میں بھی اس باررمضان المبارک ایک ساتھ 17مئی سے ہی شروع ہونے کاامکان ہے اورپہلاروزہ جمعرات کوہوگاکیونکہ 15مئی کودنیاکے کسی بھی خطے میں رویت ہلال کے امکانات نہیں ہیں۔
ڈاکٹر شاہد قریشی نے بتایاکہ چاند کی پیدائش 15مئی کوپاکستانی وقت کے مطابق شام 4بج کر48 منٹ پر ہوگی تاہم اس روز15مئی کوپاکستان میں چاند غروب آفتاب سے قبل ہی غروب ہوجائے گا جبکہ 16 مئی کوپاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں ہلال غروب آفتاب کے بعد 50منٹ سے 60منٹ تک افق پر موجود رہے گا، پاکستان کے شمالی علاقوں میں اس روز ہلال 50منٹ جبکہ جنوبی علاقوں میں 60منٹ تک افق پررہے گالہذا16مئی کوپاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند باآسانی دیکھاجاسکے گا۔