سوئیڈن کی شہزادی بھی جنسی درندے سے نہ بچ سکیں

شہزادی کوچھونےوالےشخص پر18خواتین جنسی ہراساں کرنےکاالزام لگاچکی ہیں

سوئیڈن کی شہزادی کوجنسی ہراساں کیےجانےکاواقعہ2006میں ہواتھا،سامنےاب لایاگیا فوٹو:فائل

BANNU:
سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریا کو ایک تقریب کے دوران فرانسیسی فوٹوگرافر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانےکا انکشاف ہواہے۔

ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کی جانب سے انجلینا جولی سمیت ہالی ووڈ کی متعدد اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعددنیا بھر کی خواتین جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سامنے لا رہی ہیں۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریا کو بھی فرانسیسی فوٹوگرافر نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ سوئیڈن کی شہزادی کو جنسی ہراساں کیے جانے کا واقعہ 2006 میں اکیڈمی تقریب کے دوران ہواتھا تاہم سامنے اب لایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انجلیناجولی کا ہالی ووڈ پروڈیوسر پرجنسی ہراسانی کا الزام

سوئیڈش میڈیا کے مطابق فرانسیسی فوٹوگرافر جین کلاؤٹ آرنلٹ نےتقریب کےدوران شہزادی کےساتھ شرمناک اندازاپنایا۔ جب کہ تقریب میں موجود 3 افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے تقریب میں فوٹوگرافر کو شہزادی کو چھوتے ہوئے دیکھا تھاجب کہ وہاں موجود ایک شخص نے آرنلٹ کا ہاتھ شہزادی پر سےزبردستی ہٹایا۔یاد رہے کہ شہزادی کو چھونے والے شخص پر 18 مزید خواتین جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگاچکی ہیں۔


دوسری جانب فرانسیسی فوٹوگرافر کے وکیل نے اپنے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسے فوٹوگرافر کی ساکھ کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام

سوئیڈن کے شاہی خاندان نے ابھی تک اس خبر پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے لیکن ان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شاہی خاندان خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے قائم سوشل میڈیا مہم'می ٹو'کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادی کومبینہ طور پرجنسی ہراساں کرنیوالےفوٹوگرافرکی اہلیہ نوبیل اکیڈمی کی رکن ہے۔
Load Next Story