کرکٹ آسٹریلیا نے سزا یافتہ کرکٹرز کی واپسی کے دروازے کھلے چھوڑ دیئے

ڈیوڈ وارنر پر آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند کردیے گئے تھے۔

ڈیوڈ وارنر پر آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند کردیے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کیس میں سزا یافتہ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کے لیے ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے چھوڑ دیئے۔


کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او جیمز سدر لینڈ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر ایک بہترین کرکٹر اور لیڈر کے طور پر سامنے آئے اور انہوں نے اس کے لیے بہت محنت کی جب کہ تینوں کرکٹرز سے ہمدردی ہے، انہیں معافی ملنی چاہیے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو موقع ملنا چاہیے لیکن دوبارہ موقع حاصل کرنے کیلیے ان کرکٹرز کو سلیکٹرز کے سامنے خود کو انتخاب کا اہل ثابت کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں تینوں کرکٹرز کو بہترین فارم میں دوبارہ سے کھیلتا ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹرز نے جنوبی افریقا کے خلاف نیولینڈز ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی تھی، کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی جب کہ وارنر کو منصوبے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے ایک سال جب کہ اسمتھ اور کیمرون بینکرافٹ پر 9,9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ساتھ ہی ڈیوڈ وارنر پر آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند کر دیئے گئے تھے۔
Load Next Story