ووٹرز کے درست فیصلے پر ہی تبدیلی آئیگی ثنا
فنکاروں کو بھی پارلیمنٹ میں جانے کا حق حاصل ہے، فلم اسٹار
فلم اسٹارثنانے کہا ہے کہ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ آئندہ الیکشن میں فنکاروں کے لیے الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے کا الگ انتظام کرنے کے احکامات جاری کرے ،عام طوپرفنکاروں کوووٹ ڈالنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ میں اس بار ملک کی موجودہ صورت حال دیکھ کر یہ سوچنے پرمجبورہوگئی ہوں کہ ووٹ ضرورڈالنا چاہیے کیونکہ جب تک ہم درست فیصلہ نہیں کرینگے ملک میں تبدیلی نہیں آئیگی ۔
ثنا کاکہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے یہ سب بیکارکی باتیں اورجھوٹے دعوے ہیں ماضی میں بھی ہم اسی طرح بے وقوف بنتے رہے ہیں انھوں نے مزیدکہاکہ فنکاروں کا الیکشن میں حصہ لینااچھاعمل ہے پاکستان میں سیاستدانوں کی طرح فنکاروں کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ پارلیمنٹ میں جاکربیٹھیں۔