7500روپے اور 25ہزار روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی
اس قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائے گا
مرکز قومی بچت پاکستان کے زیر اہتمام 7500 روپے اور 25 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بدھ 2 مئی کو ہو گی۔
مرکز قومی بچت کے حکام نے بتایاکہ 7500 روپے کے انعامی بانڈ کی یہ رواں سال کی 11 ویں جبکہ مجموعی طور پر74 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام93 ہزار روپے کے1696 انعامات ہیں۔
مرکزقومی بچت کے ذرائع نے بتایاکہ 25ہزار روپے کے انعامی بانڈ کا پہلا انعام5 کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے1696 انعامات ہیں، یہ قرعہ اندازی رواں سال کی12 ویں اور مجموعی طور پر25 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائے گا۔