جوئے ڈینیلی کی سنچری پاکستانی بولرز پریشان
کینٹ کیخلاف بارش سے متاثرہ ٹور میچ ڈرا، ڈکسن کی ففٹی ، شاداب کے 2 شکار
پاکستان اور کینٹ کے درمیان بارش سے شدید متاثر پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا 4 روزہ مقابلے میں تقریباً ڈیڑھ دن کا ہی کھیل ممکن ہوسکا آخری روز 49 اوورزمیں بھی کینٹ نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا۔
میچ ختم ہونے سے قبل 4 وکٹ پر 209 رنز جوڑے، کپتان جوئے ڈینلی 113 رنز پر ناقابل شکست رہے، ڈکسن نے 74 رنز بنائے، شاداب خان نے دو وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی میں کھیلے گئے چار روزہ پریکٹس میچ کے درمیانی دو روز مکمل طور پر بارش کی نذر ہوئے جبکہ چوتھے اور آخری دن کا کھیل بھی تاخیر سے شروع ہوا، کینٹ کے کپتان جوئے ڈینلی اور اوپنر ڈکسن نے 39 رنز ایک وکٹ سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔
چائے کے وقفے تک دونوں ڈٹے رہے، دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 160 رنز کی شراکت ہوئی، آخر کار شاداب خان نے ڈکسن کو ایل بی ڈبلیو کرکے اس جوڑی کا خاتمہ کیا، ڈکسن نے 74 رنز بنائے، نئے بیٹسمین بلیک کو 3 رنز پر عامر نے بولڈ کیا جبکہ اگلے اوور میں شاداب نے کرویلی کو صفر کی خفت سے دوچار کیا، جب میزبان ٹیم کا اسکور 4 وکٹ پر 209 ہوا تو میچ کا ڈرا پر اختتام کردیا گیا۔ ڈینلی 113 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
انھوں نے تین چھکے اور 14 چوکے جڑے، شاداب نے 2 جبکہ عامر اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ لی، راحت اور حارث سہیل خالی ہاتھ رہے۔ اس سے قبل ابتدائی روز پاکستان کی ٹیم پوری ٹیم 55.2 اوورز میں 168 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، صرف امام الحق قدرے مزاحمت کرتے ہوئے 61 رنز بنائے پائے تھے جبکہ 20 رنز سے آگے بڑھنے والے دوسرے کھلاڑی حسن علی تھے جنھوں نے 24 رنز بنائے اور کوئی بھی قابل قدرکارکردگی پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔