رانا ثنا اللہ کے خلاف مذمتی قرارداد جمع وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
خواتین کے خلاف ریمارکس کی مذمت، قرارداد پی ٹی آئی کے مراد راس نے جمع کرائی
پی ٹی آئی نے خواتین کے خلاف ریمارکس پر رانا ثنا اللہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔
قرارداد تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف گندی زبان رانا ثنا اللہ کا وطیرہ بن گیا ہے، خواتین کے خلاف رانا ثنا اللہ کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کو وزارت سے ہٹا کر بازپرس کی جائے، دوسری طرف تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر مراد راس نے ایم پی ایز سعدیہ سہیل رانا، نوشین حامد معراج، عالیہ حمزہ ملک، مسرت جمشید چیمہ، سیمی بخاری کے ہمراہ چیئرمین سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا بیان شرمناک ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ معافی مانگیں، مریم صفدر کو ٹویٹ کرتے ایک منٹ لگتا ہے مگر انھوں نے خاتون ہوتے ہوئے بھی اس بیان کی مذمت نہیں کی، پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے کے بعد ان کے پاس اب کچھ نہیں رہا، (ن) لیگ کو خود رانا ثنا اللہ کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اور انھیں پارٹی سے نکالا جائے۔