مقبوضہ کشمیر 3 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال
سری نگر سمیت وادی میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک معطل
مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی اور احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے دوران 3 نوجوانوں کی شہادت پر گزشتہ روز ہڑتال کی گئی۔
ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی، بھارتی فوجیوں نے سمیر احمد بٹ، عاقب مشتاق اور ایک کرکٹ اسٹار شاہد اشرف ڈار کو ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں شہید کیا تھا، سری نگر سمیت وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی، کشمیر یونیورسٹی نے منگل کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جموں خطے کے قصبے بانہال کے درمیان ٹرین سروس جبکہ پورے کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی، نوجوان کرکٹ اسٹار شاہد اشرف ڈار کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں اپریل کے مہینے میں 2 کمسن بچوں سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کیا۔