سعودی عرب میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ
سعودی حکومت نے تعلیم کے بعد صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبوں میں بھی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب میں پہلی بار 25 سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نت نئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ہے، سینما گھر قائم کردیے گئے ہیںِ، فیشن شوز کا انعقاد کیا جارہا ہے جب کہ ریسلنگ کے مقابلے بھی کرائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ ایونٹ میں نازیبا مناظر، سعودی حکام نے معافی مانگ لی
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سعودی حکومت نے 25 سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا بھی اعلان کرتے ہوئے پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔ سعودی حکومت نے تعلیم کے بعد صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبوں میں بھی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں کم ہونے کے بعد معیشت پر دباؤ بڑھا ہے جسے کم کرنے کے لیے سرکاری اخراجات میں کمی کی جارہی ہے اور نجکاریاں کی جارہی ہیں۔