کراچی کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے آفاق احمد

مہاجر قوم کو باقاعدہ سازش کے تحت نہ صرف باہم دست و گریباں رکھا گیا,آفاق احمد.

مہاجر قوم کو باقاعدہ سازش کے تحت نہ صرف باہم دست و گریباں رکھا گیا,آفاق احمد. فوٹو: پی پی آئی/فائل

ISLAMABAD:
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی موجودہ صورتحال الیکشن کیلیے موزوں نہ ہونے کے باوجود انتخابات میں حصہ لینے کیلیے پر عزم ہیں۔


یہ بات انھوں نے اپنی رہائش گاہ پرشاہ فیصل،محمود آباداورلیاری سے آنیوالے عمائدین سے گفتگو میں کہی، چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قوم کو باقاعدہ سازش کے تحت نہ صرف باہم دست و گریباں رکھا گیا بلکہ شہر میں بسنے والی دیگر قومیتوں سے بھی تصادم کی فضا پیدا کی گئی،کراچی کا مستقبل شہر کے نوجوانوں اور بسنے والے عوام کے ہاتھ میں ہے۔

مہاجر قومی موومنٹ نے نامساعد حالات کے باوجود قومی و صوبائی اسمبلی کیلیے امیدوار نامزد کیے ہیں ہم عوام کے دلوں سے خوف و دہشت ختم کرنے کیلیے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور مہاجر قومی موومنٹ کی کامیابی سے نہ صرف مثبت تبدیلی آئے گی بلکہ کراچی کو بھتہ خوروں سے بھی نجات مل سکے گی، شہر میں بسنے والی تمام قوموں کو اپنے ووٹ کو دہشت گردوں کیخلاف ہتھیار بنا کر استعمال کرنا ہوگا۔
Load Next Story