وہاب ریاض ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے
وہاب ریاض ایونٹ کے پہلے 10 میچز کیلیے ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے
قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلیے ڈربی شائر کو جوائن کر لیا ہے وہ ایونٹ کے پہلے 10 میچز کیلیے ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔
32 سالہ پیسر 6 جولائی کو ڈربی شائر کے ہوم گراﺅنڈ پر لنکا شائر کے خلاف میچ سے آغاز کریں گے جبکہ 3 اگست کو برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا آخری میچ کھیلیں گے۔ ڈربی کے کرکٹ ایڈوائزر کم برنٹ کا کہنا ہے کہ وہاب ایک تیز اور باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں اور وہ ایونٹ میں ہماری ٹیم ان کے تجربے سے بھرپور استفادہ کرے گی۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اسیکس، کینٹ اور سرے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ مجموعی طور پر 167 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21.22 کی اوسط سے 197 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 28 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔