نازی دور میں قتل کی جانیوالی یہودی لڑکی کیلئے جسٹن بائبر کے ریمارکس پر ہنگامہ

19سالہ پاپ اسٹار جسٹن بائبر نے اینی فرینک کے کردار اورشخصیت کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے لکھاتھا

19سالہ پاپ اسٹار جسٹن بائبر نے اینی فرینک کے کردار اورشخصیت کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے لکھاتھا فوٹو : فائل

معروف کینیڈین پوپ اسٹار جسٹن بائبر نے دعویٰ کیا ہے کہ اینی فرینک اگر زندہ ہوتی تو ان کی سب سے بڑی پرستارہوتی۔


تاہم ان کے بعض الفاظ نے مداحوں کو مشتعل کردیا۔ اپنے یورپ کے دورے کے موقع پر ایمسٹرڈم میوزیم کی گیسٹ بک میں 19سالہ پاپ اسٹار جسٹن بائبر نے اینی فرینک کے کردار اورشخصیت کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے لکھاتھا کہ اگر 1945میں کم عمری میں نازی فوج کے ہاتھوں 13سالہ یہودی بچی اینی فرینک کو نشانہ نہ بنایاجاتا تو وہ ان کی بڑی مداح ہوتی۔

 
Load Next Story