میشا شفیع علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دینے میں تاحال ناکام
میشا شفیع کچھ روز میں اپنے شوہر اور بچوں کے ہمرا بیرون ملک منتقل ہوجائیں گی۔
معروف گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع نے اب تک لیگل نوٹس کا جواب نہیں دیا۔
پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر گلوکار نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوایا تھا جس پر میشا شفیع کی جانب سے بھی قانونی جنگ لڑنے کا اعلان سامنے آیا تھا تاہم 8 روز گزرنے کے باوجود گلوکارہ کے وکیل کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ قانونی جنگ کیلئے کمر کس لی
ذرائع کے مطابق میشا شفیع کی قانونی ٹیم کو اب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں بھیجا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوٹا نے جنسی ہراسانی کے ہیش ٹیگ 'می ٹو' کے تحت کیس لڑنے سے انکار کردیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ میشا شفیع کا شوہر کے ہمراہ کینیڈا شفٹ ہونے کا فیصلہ
واضح رہے گلوکارہ میشا شفیع کچھ روز میں اپنے شوہر اور دو بچوں کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوجائیں گی۔